لاہور سفاری پارک کے شیر نوجوان کو ہلاک کر کے کھا گئے

لڑکے کی موت انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی، ورثا کا الزام

سفاری پارک میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 4 شیروں نے نے نوجوان کو چیر پھاڑ کر رکھ دیا

تفصیلات کے مطابق لاہور کے سفاری پارک میں چار شیروں نے 18 سالہ نوجوان کو کھا لیا، لواحقین کے مطابق بلال کی موت انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی۔

فتح سنگھ والا کا رہائشی 18 سالہ بلال گھاس کاٹنے گیا تھا اور دیوار پھلانگ کر گھاس کاٹنے کیلئے سفاری پارک گیا، جہاں وہ شیروں کے پنجرے کی طرف گیا تو شیر وں نے اس پر حملہ کردیا اور کھا لیا۔

ذرائع کے مطابق شیر نوجوان کو کھاگئے لیکن نوجوان کا صرف ایک بازو اور سر بچا جس سے لواحقین کو نوجوان کی پہچان ہوئی۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے نوجوان کی باقیات قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>