کرونا وائرس کا خطرہ:افغانستان سے پھلوں کی درآمد بند

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پاکستان نے افغانستان سے پھل درآمد کرنا بند کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق چمن بارڈر پر پاکستان نے افغانستان سے آنے والی تازہ پھلوں کی برآمد بند کر دی ہے۔ افغانستان سے تازہ پھلوں کی درآمد کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر بند کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق چمن بارڈر کے راستے روزانہ سفر کرنے والے 20 ہزار افراد کی سکریننگ شروع کردی گئی ہے۔ جبکہ چمن بارڈر پر دو شفٹوں میں یہ کام جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک افغانستان سے آنے والے کسی بھی فرد میں کرونا وائرس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ جبکہ بارڈر پر پابندیاں مزید سخت کردی گئی ہیں


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>