کتا شکایت درج کروانے پولیس سٹیشن پہنچ گیا

مالک سے بچھڑا ہوا سمجھدار کتا اپنی گمشدگی کی شکایت درج کروانے خود ہی پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔


خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوڈیسا کے پولیس سٹیشن میں انوکھا واقعہ پیش آیا۔ جس میں شام کے وقت ایک پالتو کتا چلتے ہوئے کمپلینٹ ڈیسک پر آن پہنچا۔ جہاں اس نے اپنے اگلے پنجے کاؤنٹر پر رکھ لیے اور آرام سے کھڑا ہوگیا۔ جسے دیکھ کر وہاں پر موجود پولیس اہلکاروں کو اندازہ ہوا کہ ہمیں کچھ کہنا چاہ رہا ہے۔

پولیس اہلکاروں کے مطابق وہ ایک پالتو اور سدھایا ہوا کتا تھا جو اپنے مالک سے بچھڑ گیا تھا اور اپنی گمشدگی کی رپورٹ درج کروانے خود ہی پولیس سٹیشن پہنچ گیا تھا۔ پولیس والوں کی جانب سے جب کتے کے گلے میں موجود پٹے کو دیکھا گیا تو بدقسمتی سے اس پر ٹیگ موجود نہیں تھا جس سے اندازہ ہوسکتا کہ اس کتے کا مالک ہے۔

تاہم کچھ وقت گزرنے کے بعد جب کوئی کتے لینے نہ آیا تو پولیس کے حکام کی طرف سے کتے کی تصاویر ’’اینیمل کنٹرول ڈیپارٹمنٹ‘‘ کو دے دی گئیں تاکہ وہ اس کے مالک کو تلاش کرسکے۔ اور کتے کو اس تک پہنچانے میں مدد کر سکے۔

تاہم ’’اینیمل کنٹرول ڈیپارٹمنٹ” کی جانب سے کتے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی گئیں تو کتے کے مالک نے پولیس سٹیشن ٹیلیفون کر کے بتایا کہ اسکا کتا جسکا نام "چیکو” ہے جو کل شام کو اس سے الگ ہو گیا تھا  وہ اب خود ہی پولیس سٹیشن سے ایک میل کے فاصلے پر واقع گھر پہنچ گیا ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>