بھارتی جارحیت کا جس طرح جواب دیا دنیا یاد رکھے گی:وزیر اعظم عمران خان

پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کو ایک سال مکمل ہونے پر وزیراعظم ہاؤس میں تقریب کا انعقاد

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کا جس طرح جواب دیا دنیا یاد رکھے گی، گزشتہ برس ہمیں پتہ تھا کہ بھارت پلوامہ واقعے کے بعد کچھ کرےگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت ایک خطرناک راستے پر نکل چکاہے اور جس راستے پر بھارت نکل چکاہے اس سے واپسی مشکل ہے، نفرت پر قائم معاشرے کے آخر میں خون ہی ہوتاہے، ہندوستان پھنس چکاہے ورلڈ کمیونٹی کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

گزشتہ سال 27 فروری کو پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب کا ایک سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

’’بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب‘‘ کے موضوع پر یہ تقریب وزیرِ اعظم آفس میں ہوئی جس میں بھارت کو پاک افواج کے جواب پر خصوصی ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی۔

تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک تھے، جب کہ وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خصوصی خطاب کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا مجھے صبح 3 بجے ایئرچیف نے بھارتی حملے کا بتایا، ہم بھارت کو اسی وقت جواب دے سکتے تھے لیکن ہم نےبھارت کو اگلے روزجواب دیا، ہماری جوابی کارروائی ایک میچور ملک جیسی تھی، بھارتی جارحیت کا جس طرح جواب دیا دنیا یاد رکھے گی،۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بھارتی پائلٹ واپس کرکے ایک میچورقوم ہونے کا ثبوت دیا۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>