وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر قطر روانہ

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہوگئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج قطر روانہ ہوگئے جو اعلیٰ سطح کے عمومی دوروں کا حصہ ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم امیر قطر شیخ تميم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کے دورے کے 2 روز بعد ہی امریکا اور طالبان دوحہ میں معاہدے پر دستخط کریں گے۔

واضح رہے کہ 2018 میں منصب سنبھالنے کے بعد سے لے کر اب تک وزیراعظم عمران خان کا قطر کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

امیر قطر گزشتہ برس جون میں پاکستان آئے تھے، دورے کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں باہمی معاشی تعاون مضبوط ہوا تھا جبکہ وزیراعظم کا دورہ اس عمل کو مزید تقویت دے گا۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>