چرسی تکہ اور چائے منشیات پروموٹ کر رہے ہیں۔ شہریارآفریدی

ہم چرس ختم کرنے کی بات کررہے ہيں اور يہاں چرسی تکے اور چرسی چائے چل رہی ہيں، شہریار آفریدی

Sheharyar Afridi

اس طرح کے نام رکھ کر منشیات کو پروموٹ کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر کی منطق

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے ڈرگ فری یوتھ سیشن میں بات کرتے ہوئے کہا ہم چرس ختم کرنے کی بات کررہے ہيں اور يہاں چرسی تکے اور چرسی چائے چل رہی ہيں، ایسے نام رکھ کر منشیات کو پروموٹ کیا جارہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ چرس پیو اور جہاز بن جاؤ، ایسے جہازوں کی کریش لینڈنگ ہوتی ہے، یہاں چرسی تکہ ان ہے، چائے خانہ کے بعد چرسی چائے کے نام سے نیا برانڈ آرہا ہے، ہم سیلفیاں بنا کر انہیں پروموٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے دبے الفاظ میں کچھ لوگوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انجلينا جولی ایک ایونٹ کیلئے پاکستان آرہی تھیں، لوگوں نے بڑے بڑے سوٹ سلوائے، شکر ہے کہ وہ نہیں آئیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کہ انجلينا سے ملکر کيا آپ کی عزت بڑھ جائے گی۔

صحافی کے اس سوال پر کہ آپ کے بیان جان اللہ کو دینی ہے پر بڑا مذاق اڑایا گیا، پر شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم سب کو ہی جان اللہ کو دینی ہے۔ انہوں نے خوشگوار انداز سے کہا کہ لگتا ہے بھابھی نے آپ کو ناشتہ کرا کر نہيں بھيجا۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>