موبائل فون سموں کی دوبارہ تصدیق ہوگی، حکومت کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے پاکستانی صارفین کے موبائل فون سموں کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی جانب سے دی جانے والی تجویز کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔ جس کے مطابق پاکستانی صارفین کے سموں کی دوبارہ تصدیق کا عمل رواں سال مکمل کرلیا جائے گا۔ جن کے لئے نئی بائیومیٹرک مشین استعمال ہونگی۔

جن کی تعداد بھی کم کی جائے گی، اس وقت اسی ہزار مشنیں موجود ہیں۔۔پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں اس وقت سولہ کروڑ سے زائد صارفین موبائل فونز استعمال کررہے ہیں۔۔ جبکہ جرائم پیشہ افراد اور غیرقانونی کام کرنے والے افراد ایسے بھی ہیں جن کی سمیں ان کے نام پر نہیں۔۔

ذرائع کے مطابق بائیومیٹرک تصدیق کے باوجودسموں کا غلط استعمال اسلئے ہوتا ہے کیونکہ جرائم پیشہ افراد دھوکے سے  انگوٹھا لگوا لیتے ہیں اور کسی معصوم کے نام پر چند پیسے دے کر سم نکل وا دیتے ہیں۔۔ سموں کی دوبارہ تصدیق سے امید کی جارہی ہے کہ موبائل کے ذریعے جرائم کم ہوسکیں گے

  • Pakistan zindabad bhai, ghalti kisi ki museebat kisi ki. FIA se passports k data leak ho to bajae FIA ko pakarne ulta 1 mobile free wali policy bhe band, mobile companies k log bagher registration k sims baant dein to pori qom pher biometric karwae, wah ji kia logic hai.

  • Lol so awam ko dobara lootnay kay liye puranay hatkandy use keye ja rahy hain. Har bandy k pas 2,3 sims laazmi hain per sim agar 10 rupy b charge kary tu baqul en k 16 crore cell phone users hain. 16 x 3 = 48crore x 10 = 480 crore ye amount kis k jaib may jayegi?


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >