وقت آ گیا ہے کہ دنیا بھارتی مظالم کے خلاف کھڑی ہو:وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دنیابھارت میں جاری خون خرابے کا نوٹس لے اور اس کے خلاف کھڑی ہو۔


ٹویٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں عمران خان نے ایک مشہور برطانوی گٹارسٹ راجر واٹرس کی ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص بھارت میں جاری حالیہ خون خرابے کیخلاف آواز اٹھا رہا ہے، وزیراعظم نے لکھا کہ یہ وہ فنکار ہیں جنہوں نے پوری زندگی امن کے فروغ کی بات کی اور اپنی زندگیاں امن کے قیام کیلئے وقف کردیں، لیکن آج یہ بھارت میں جاری خون خرابے کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید لکھا کہ اب دنیا کو بھی اس معاملے پر نوٹس لیناہوگا اور اس کے خلاف آواز بلند کرنی ہوگی۔
انہوں نے ہوری دنیا کو پکارتے ہوئے کہا کہ تاریخ کی درست سمت پر کھڑۓ ہوں۔
ویڈیو میں ایک فن کار نے اپنے ایک شاعر دوست عامر عزیز کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ وہ مودی اور اس کے فاسشٹ نظریات کیخلاف جہاد کرتا ہےاور مودی کے متنازعہ شہریت بل پر تنقید کرتا ہے میں اس کی لکھی ایک نظم پڑھ کے سنانا چاہتا ہوں۔

سب کچھ یاد رکھا جائے گا
ہمیں مار دو، ہم روحیں بن کر لکھیں گے
تمہارے ظلم اور قتل کی داستان تمام ثبوتوں کے ساتھ
تم عدالتوں میں مذاق لکھتے ہو
ہم دیواروں پر انقلاب لکھیں گے
ہم اتنی زور سے بولیں گے کہ بہرا بھی سن سکے گا
ہم اتنا صاف لکھیں گے کہ اندھا بھی پڑھ سکے گا
تم ذمین پر نا انصافی لکھتے ہو
ہم آسمان میں انقلاب لکھیں گے


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >