ماسک کی ذخیرہ اندوزی، وزیر اعظم کا سخت کریک ڈاؤن کا حکم

چینی کے بعد ماسک کی ذخیرہ اندوزی، وزیر اعظم کا سخت کریک ڈاؤن کا حکم مختلف علاقوں میں چھاپے، ماسک کے ذخیرہ اندوز حراست میں لے لئے گئے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کرونا وائرس کے بعد ماسک مہنگےداموں فروخت کرنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف نوٹس لے کر انتظامیہ کو کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے وزیراعظم کی ہدایت پرمہنگےداموں ماسک بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا، جس کے دوران اضافی قیمت پر ماسک فروخت کرنے والے فیکٹری مالک کو حراست میں لیا گیا۔

راولپنڈی میں 12 روپے والا ماسک چالیس روپے میں فروخت ہورہا تھا، انتظامیہ نے فیکٹری سے 20 ہزار ماسک برآمد کرلیے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر دیگر شہروں میں بھی ٹیم نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل پاکستان میں کرونا وائرس کے دو کیسز سامنے آئے تھے، جس کے بعد ماسک فروخت کرنے والوں نے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا تھا۔ ماسک کی اضافی قیمت اور مارکیٹ میں عدم دستیابی کی وجہ سے شہری بہت زیادہ پریشانی کا شکار بھی تھے۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >