لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی کروڑوں کی بسیں سکریپ میں تبدیل

نجی ٹی وی کے پروگرام بنام سرکار میں اینکر زوہیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور ٹرانسپورٹ سروس کی ایک ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی بسوں کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک سکریپ پریس میں سات سات لاکھ کے عوض بیچا جارہا ہے جہاں ان بسوں کو کاٹ کر ان کا لوہا ری سائیکل کیا جائے گا اور دوبارہ استعمال کیا جائے گا۔


اینکر نے پروگرام کے دوران عمران خان کا ایک سابقہ بیان نشر کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ "بے شرم آدمی یہ تمہارے باپ کا پیسا ہے جو ایسے اڑا رہے ہو”، اس کے بعد انہوں نے ان بسوں کی حالت دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ پتا نہیں کس کے باپ کا پیسا ہے جو کروڑوں مالیت کی بسوں کو محض سات لاکھ روپے میں نیلام کررہے ہیں۔
پروگرام کے دوران دکھایا گیا کہ تمام بسیں چل کر اس مقام پر لائی جارہی ہیں جہاں ان کو کاٹ کر ری سائکلنگ کا عمل جاری ہے، موقع پر موجود افراد کے مطابق بالکل نئی بسیں ہیں جو یہاں بیچ دی جاتی ہیں اورپھر ان کو سکریپ میں شامل کردیا جاتا ہے، عینی شاہد کے مطابق یہ عمل ایک ماہ سے جاری ہیں اور اب تک ڈیڑھ سو سے زائد بسیں سکریپ میں  ڈھل چکی ہیں

  • جہاں پر حساس ادارو|ں کو کام کرنا چاہیے وہاں ان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

    ان چیزوں پر حرامی آئی۔ایس۔آئی کے ایجنٹوں کو ایکشن لینا چاہیے۔

    مگر سب کے سب پاکستان کے دلال ہیں۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >