جہلم اور راولپنڈی میں مشتبہ کرونا وائرس کیسز کی رپورٹ آ گئی

جہلم اور راولپنڈی میں رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس کے مشتبہ کیسز کی رپورٹ سامنے آ گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ مریضوں کو کرونا وائرس لاحق نہیں ہوا۔

کرونا وائرس کی تصدیق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی لیبارٹریز سے کروائی گئی ہے

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق کرونا وائرس کی تصدیق کے لیے مشتبہ مریضوں کو چند روز سے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا، مریضوں کو باقی ضروری اقدامات پورے ہونے پر ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا، صوبے میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کرونا وائرس کے شبے میں پمز لائی گئی 3 خواتین کو معائنے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، خواتین 3 روز قبل ایران سے زیارت کے بعد واپس پہنچی تھیں، تاہم خواتین میں کرونا وائرس کی کوئی علامت نہیں پائی گئی، کرونا وائرس کی علامات نہ ہونے پر خواتین کا کرونا ٹیسٹ بھی نہیں کیا گیا۔

قومی ادارہ صحت ڈسچارج کئے گئے مریضوں سے آئندہ 2 ہفتے تک خواتین سے رابطے میں رہے گا۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>