خدا میری زندگی میں نواز شریف کو دوبارہ وزیراعظم بنائے،بیمار خاتون کی خواہش

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل ایک خاتون نے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق سے کہا کہ میرے نواز شریف کو واپس لادو۔


ٹویٹر پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں سابق اسپیکر ایاز صادق پی ای آئی سی کسی عزیز کی تیمارداری کرنے پہنچے تو وہاں زیر علاج ایک مریض خاتون نے انہیں بلا کر کہا کہ میں نواز شریف کیلئے پانچ وقت دعا کرتی ہوں، کہ وہ خیر خیریت سے پاکستان واپس آئیں۔ ایاز صادق نے ان سے سوال کیا کہ
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے، عورت نے کہا میں مسلمان ہوں میں اللہ کے پاس جانے والی ہوں پہلی بار نواز شریف نے منتخب ہونے سے چند روز قبل میں نے خواب دیکھا تھا جس میں نواز شریف کے سر پر گلابی رنگ کی شملہ رکھی جارہی تھی اور اس کے چند دن بعد نواز شریف وزیراعظم بن گئے۔انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ خدا میری زندگی میں نواز شریف کو دوبارہ وزیراعظم بنائے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز میری بیٹی ہے اس قوم کی بیٹی ہے، انہوں نے رو روکر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کو دعائیں دیں کہ وہاں موجود ڈاکٹر اور دیگر طبعی عملے کی آنکھیں بھی نم ہوگئیں۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >