شہری چالان سے بچنے کیلئے غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے لگے

لاہوریوں نے ای چالان کا حل ڈھونڈ لیا، ٹمپرڈ نمبر پلیٹس استعمال کرنے لگے

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا ہے کہ غیر قانونی نمبر پلیٹس پر نظر رکھنا انکا کام نہیں ہے

تفصیلات کے مطابق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ لاہور میں شہری ای چالان سے بچنے کے لئے ٹمپرڈ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے لگے

جب سے لاہور میں سیف سٹی کیمرے لگائے گئے ہیں تب سے ٹریفک میں بہتری نظر آنے لگی ہے لیکن شہریوں نے آن لائن چالان سے بچنے کا حل بھی ڈھونڈ لیا ہے

اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا ہے کہ نمبر پلیٹس پر نظر رکھنا انکا دائرہ اختیار نہیں ہے۔ چیف ٹریفک افسر لاہور کپٹین (ریٹائرڈ) کا کہنا ہے کہ پولیس غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں جب منٹگمری روڈ پر ایک دکاندار سے سوال کیا گیا تو اسکا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں ایسا لیمینیشن پیپر موجود ہے جسے نمبر پلیٹس پر لگانے سے سیف سٹی کے کیمرے نمبر نہیں پڑھ سکتے اور یوں ڈرائیورز ای چالان سے بچ جاتے ہیں۔ اور یہ پپر 150 سے 200 روپے میں دستیاب ہیں۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ لوگوں کی جانب سے ایسے پپر اور ٹمپرڈ نمبر پلیٹس کی وجہ سے سیف سٹی اتھارٹی کو بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں، انکا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو پکڑنا پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا کام ہے۔

دوسری جانب ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمارا کام صرف نمبر پلیٹ جاری کرنا ہے عملدرآمد کروانا پولیس کا کام ہے۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >