حج فارم سے ختم نبوت کا حلف نامہ ختم کرنے کی افواہیں۔۔ حکومت کی وضاحت

سوشل میڈیا پر حج فارم سے ختم نبوت کا حلف نامہ ختم کرنے کی افواہیں۔۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے وضاحتی ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

وزیر مذہبی امور نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ حج فارم میں ختم نبوتؐ کا حلف نامہ موجود ہے، بینکوں سے جو فارم مل رہا ہے وہ صرف ڈیٹا فارم ہے۔

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ درخواست میں ختم نبوتؐ کا کالم اپنی جگہ موجود ہے، عازم حج وہی کہلائے گا جو ختم نبوتؐ کے حلف نامے پر دستخط کرے گا۔

پیر نور الحق قادری نے مزید کہا کہ ختم نبوت پر ہمارا ایمان اور عقیدہ حتمی اور اٹل ہے،حج درخواست فارم سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی معلومات درست نہیں ہیں۔

حلف نامے کے ختم نبوت والے سیکشن کا عکس

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جارہی تھیں کہ حج فارم سے ختم نبوت کا حلف نامہ ختم کردیا گیا اور اس حوالے سے جماعت اسلامی کے ایم این اے عبدالاکبر چترالی کی تحریک التواء کی ایک کاپی بھی سوشل میڈیا پر زیردگردش تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ حکومت نےحج فارم سے ختم نبوت کا حلف نامہ ختم کردیا ہے اور اب قادیانی بھی حج پر جانے کیلئے اپنا نام پیش کرسکتے ہیں اور زمین حرم میں داخل ہوسکتے ہیں۔ انہیں حرم شریف سے باز رکھنے کا واحد ذریعہ ختم نبوت کا حلف نامہ تھا۔

جب عبدالاکبر کے دعوے کی تصدیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ حج فارم میں حلف نامہ موجود ہے۔ حلف نامے کا عکس

  • جو لوگ یہ جھوٹی افواہیں/ جھوٹی خبریں پھیلا رھے پیھلا رھے ھیں حکومت کو ان کے قانون کے مطابق خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنی چاہیے


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >