روہڑی :شارٹ کٹ کے چکر میں ڈرائیور نے گاڑی ریلوے لائن پر چڑھا دی، 30 افراد جان بحق

ریلوے میں ایک اور حادثہ، 30 افراد جان کی بازی ہار گئے شارٹ کٹ کے چکر میں ڈرائیور نے گاڑی ریلوے لائن پر چڑھا دی جہاں حادثہ پیش آگیا

تفصیلات کے مطابق مطابق روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر مسافر بس کراچی سے پنجاب جانے والی پاکستان ایکسپریس کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسافر کوچ سکھر سے سرگودھا جارہی تھی، ہاٸی وے پر ٹریفک بلاک کی وجہ سے ڈرائیور نے لنک روڈ سے شارٹ کٹ لیتے ہوٸے مسافر کوچ ریلوے ٹریک پر چڑھا دی جہاں سرے سے پھاٹک موجود ہی نہیں تھا اور کوچ ٹرین کی زد میں آگٸی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ ٹرین کی زد میں آنے سے پاکستان ایکسپریس کے انجن کو شدید نقصان پہنچا اور ٹرین ٹریک پر ہی موجود ہے جس وجہ سے ریلوے انتظامیہ نے اپ ڈاؤن ٹریک بند کردیا ہے اور تمام ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

دوسری طرف پے در پے ریلوے حادثوں کی وجہ سے اپوزیشن نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>