کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاک فضایہ نے ملتان پہنچایا

کوئٹہ گلیڈی اعترض ایٹرز کی فلائٹ کینسل، پاک فضایہ ان ایکشن پاکستان سپر لیگ میں آج ملتان میں ہونے والا گلیڈی ایٹرز اور سلطانز کا میچ پاکستان ائیر فورس کی وجہ سے ممکن ہو سکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب اسلام آباد اور ملتان کے خراب موسم کی وجہ سے قومی ائیر لائن کے اے ٹی آر کی چارٹرڈ فلائٹ ملتان نہ جا سکی اور کھلاڑی مایوس کن انداز میں دوبارہ ہوٹل آگئے تھے

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے شام 7 بجے ملتان کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے فلائٹ اسلام آباد ائیرپورٹ سے نہ اڑ سکی، کھلاڑی تین گھنٹے سے زائد وقت ائیر پورٹ پر انتظار کرنے کے بعد دوبارہ اسلام آباد کے ہوٹل منتقل ہو گئے۔

پاک فضائیہ کے خصوصی فلائٹ آپریشن کی وجہ کوئٹہ کی ٹیم ملتان کے میچ سے ساڑھے تین گھنٹے پہلے ملتان پہنچ سکی اور پاکستان سپر لیگ کے میچ کا انعقاد ممکن ہو سکا۔ کوئٹہ کی ٹیم ملتان ہوٹل میں چیک ان ہونے کے فورا بعد ملتان اسٹیڈیم روانہ ہو گئی۔

پی سی بی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل کو کامیاب بنانے میں ائیر فورس نے ہماری درخواست قبول کی، صبح نو بجے سی ون تھرٹی کے ذریعے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ملتان پہنچی اور اسی فلائٹ کے ذریعے کراچی کنگز کو اسلام آباد لایا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی پاک فضائیہ کی شکر گزار ہے جس نے قومی فریضے میں پی سی بی کی درخواست پر ہمیں سی ون تھرٹی فراہم کیا۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>