نوجوان نے بورڈ کے امتحان میں شرکت سے بچنے کے لئے اپنے تین سالہ کزن کو اغوا کر لیا

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک لڑکے نے بورڈ کے امتحان میں شرکت سے بچنے کے لئے اپنے تین سالہ کزن کو اغوا کرکے اس کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔

18 سالہ نوجوان رنبیر نے بچے کو اس وقت اغوا کیا جب وہ گھر میں اپنے بستر پر سو رہا تھا اور بچے کو رسیوں سے باندھ کر کھیتوں میں پھینک دیا۔ جبکہ رنبیر نے بچے کو اغوا کرنے کے بعد اس کے بستر پر ایک تحریر چھوڑ دی۔

کمسن بچے کی بستر پر عدم موجودگی پر گھر والوں نے بچے کی تلاش شروع کی نہ ملنے پر پولیس سے رجوع کیا اور دوران چیکنگ پولیس کو بچے بستر کے قریب سے ہاتھ سے لکھی ہوئی تحریر ملی۔ پولیس کے مطابق تحریر میں لکھا تھا کہ اگر بچے کو ڈھونڈنا چاہتے ہو تو رنبیر کو منگل لے روز ہونے والے امتحان میں شرکت نہ کرنے دے بلکہ بچے کی تلاش میں لگا دیں۔

دوران تفتیش پولیس نے رنبیر سے سخت رویہ اختیار کیا تو رنبیر نے سب کچھ سچ سچ اگل دیا اور پولیس کو ساتھ لے جا کر کھیتوں سے بچے کی برآمدگی کروادی۔ جس کے بعد پولیس نے رنبیر کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>