رابعہ انعم نے جیو گروپ کو خدا حافظ کہہ دیا

معروف اینکر رابعہ انعم نے جنگ جیو سے علیحدگی اختیار کر لی ۔۔۔ بس تھوڑا سا انتظار بہت جلد کسی اور جگہ نظر آؤں گی۔رابعہ انعم

تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کی معروف اینکر رابعہ انعم نے جیو اور جنگ گروپ سے علیحدگی اختیار کر لی۔ گزشتہ روز یہ خبر انہوں نے بذریعہ ٹویٹر اپنے مداحوں تک پہنچائی۔

انہوں نے ٹویٹ کی کہ ” زندگی کا سب سے اہم فیصلہ لینے کے لئے معراج کی رات سے اہم کون سا لمحہ ہوگا، میں اپنے تمام مداحوں جو ہمیشہ میرے لئے ایک مضبوط سہارا رہے ہیں، کے لئے ایک اہم اعلان کر رہی ہوں۔ آج میرے 2012 سے جیو کے ساتھ شروع ہونے والے سفر کا اختتام ہوگیا ہے”

ایک مداح نے ٹویٹ کے جواب میں پوچھا کہ اب ہم آپ کو کہاں دیکھ سکتے ہیں اسکے جواب میں رابعہ انعم کا کہنا تھا کہ یہ ایک سرپرائز ہے۔

یاد رہے کہ رابعہ انعم نے جیو جنگ گروپ کو 2012 میں جوائن کیا تھا۔ آج انکا آٹھ سالہ سفر اختتام پذیر ہوا۔


  • 24 گھنٹوں کے دوران 🔥

    View More

    From Our Blogs in last 24 hours 🔥

    View More

    This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

    >