پاکپتن میں برات پر چھاپہ، دولہا اور باراتی گرفتار

دولہے کا والد اور چچا گرفتار، دولہا گونگا اور تمام حالات سے بے خبر نکلا

تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواہی علاقہ میں کہروڑ پکا سے آنے والی برات پر پولیس کا چھاپا پڑ گیا۔

گونگے بہرے دولہا تنویر کی برات کی تواضح کھانے سے کی جا رہی تھی کہ اسی اثنا میں پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی۔

تھانہ قبولہ کی پولیس نے ریڈ کر کے دولہا اسکے والد اور چچا سمیت لڑکی والی سائیڈ سے 3 افراد سمیت کل 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے یہیں بس نہیں کی بلکہ برات کے لئے بننے والا کھانا بھی ضبط کیا اور سب کچھ اپنے ساتھ لے گئی۔

اس دوران تمام حالات سے بے خبر دولہا اشاروں میں اپنی گرفتاری کی وجہ پوچھتا رہا۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کر پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت ڈبل سواری سمیت 4 سے زائد افراد کا اکٹھا ہونا منع ہے۔


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept

>