سندھ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی مختلف آئمہ اکرام کے خلاف مقدمہ درج

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سندھ حکومت کے احکامات کی خلاف ورزی، آئمہ اکرام کے خلاف مقدمات درج ، مختلف آئمہ اکرام نے پابندی کے باوجود نماز جمعہ کے اجتماعات کروائے، جبکہ صرف 5 افراد کی اجازت تھی

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ حکومت کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا، مختلف مساجد میں حسب معمول نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد ہوئے۔اور کراچی میں پولیس نے پابندی کے باوجود جمعے کے اجتماعات منعقد کرنے پر 29 مقدمات درج کرلیے۔

یہ ایف آئی آرز دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر درج کی گئی ہیں۔ زیادہ تر مقدمات ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ویسٹ میں درج کئے گئے جن میں مسجدوں کے پیش اماموں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مقدمات کے متن میں کہا گیا کہ مساجد میں صرف 5 نمازیوں کی اجازت تھی لیکن ان مساجد میں 5 سے زائد نمازی موجود تھے۔ پولیس نے متعدد علماء اور آئمہ مساجد کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے تناظر میں 4 اپریل تک نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے اور صرف 3سے 5 افراد کو مسجد میں نماز کی اجازت ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More