پی آئی اے کے افسران کا تنخواہ میں 20% تک کمی کا اعلان

مشکل گھڑی میں جذبہ خیر سگالی، پی آئی اے کے افسران کا تنخواہ میں 20% تک کمی کا اعلان ، لاک ڈاؤن کی وجہ سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل ہے اور ملازمین کے دفتری اوقات کم کر دئے ہیں

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئر لائنز کے سی ای او ارشد ملک کی جانب سے رضاکارانہ طور پر تنخواہ میں 20 فیصد کمی کے اعلان کے بعد افسران نے بھی تنخواہوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

ڈیپارٹمنٹ چیف آفیسرز نے 20 فیصد اور جنرل مینیجرز نے 15 فیصد رضاکارانہ کمی کا اعلان کیا ہے جب کہ ڈپٹی جنرل مینیجرز نے 10 فیصد اور مینیجرز نے 8 فیصد کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ افسران کی جانب سے اس فیصلہ سے مشکل وقت میں ائر لائن پر مالی بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پی آئی اے کا فلائٹ آپریش معطل ہے اور سول ایوی ایشن نے ملازمین کی ڈیوٹی کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔

دوسری طرف سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہیڈکوارٹرز، جنرل ڈیوٹی والے ملازمین 6گھنٹے کام کریں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی اےاے ملازمین صبح 10سے شام 4 بجےتک ڈیوٹی انجام دیں گے، جمعہ کوصبح 10بجےتا دوپہر ایک بجے تک ڈیوٹی ہوگی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کے بعد تمام علاقائی پروازیں بھی منسوخ کردی تھیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More