کرونا وائرس: زلفی بخاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

آپس کی تقسیم کسی کے مفاد میں نہیں، عدالت نے زلفی بخاری کے خلاف تحقیقات کی درخواست مسترد کر دی

یہ وقت اتحاد کا ہے، ایک ہو کر ہی کرونا کو شکست دی جا سکتی ہے، جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے اسباب جاننے کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست مسترد کردی۔

زلفی بخاری کے خلاف دائر درخواست پر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اس وقت ملک کو بڑے بحران کا سامنا ہے، اختلافات بھلا کر اکٹھے ہو کر یہ جنگ جیتی جا سکتی ہے، آپس میں تقسیم نہ آپ اور نہ اس عدالت کے مفاد میں ہے، اس وقت اتفاق اور اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے سول سوسائٹی نے اپنی درخواست میں تفتان بارڈر سے زائرین کی آمد میں حکومتی نااہلی اور زلفی بخاری کے کردار کی تحقیقات کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر وفاق اور زلفی بخاری سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔

درخواست گزار نے کیس کے التوا کی بھی استدعا کی تاہم تمام درخواستیں مسترد کردی گئیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >