پنجاب میں مستحق افراد کے لئے امدادی پیکیج منظور

ملک گیر لاک ڈاؤن پنجاب میں امدادی پیکج کی منظور دے دی گئی

پہلے مرحلے میں 25 لاکھ مستحق خاندانوں کو 4 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں لاک ڈاؤن اور کاروباری بندش کا احساس کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے مستحق افراد کو مالی امداد دینے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انصاف امداد پیکج کو جلد لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستحق خاندانوں کو مالی امداد کی تقسیم کا عمل جلد شروع کیا جائے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فول پروف میکانزم کے تحت اصل حقدار تک مالی امداد پہنچائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 25 لاکھ مستحق خاندانوں کو 4 ہزار روپے کی مالی امداد دیں گے۔ روزگار کی بندش سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو 2 قسطوں میں 8 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے۔

انصاف امداد پیکیج کے تحت درخواستیں آن لائن لی جائیں گی۔ صرف نام، شناختی کارڈ اور موبائل نمبر بتانا ہوگا۔

وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے چیف منسٹر پنجاب انصاف امداد پیکج کیلئے 10 ارب روپے مختص کر دیئے ہیں۔ اس پیکج کی امدادی رقم وفاقی حکومت کے ریلیف پیکج کے علاوہ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ انصاف امداد پیکج کے تحت مالی امداد ملنے سے دہاڑی دار طبقے کو ریلیف ملے گا۔ انصاف امداد پیکج کے تحت درخواستیں آن لائن لی جائیں گی۔ کوائف کی تصدیق کے بعد رقم آن لائن ٹرانسفر کی جائے گی۔ درخواست گزار شکایت آن لائن درج کرا سکیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے درخواست فارم کو مزید آسان بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ درخواست گزاروں سے صرف نام، شناختی کارڈ نمبر اور موبائل فون نمبر کی معلومات لی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نادار طبقے کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ معاشی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں 18 ارب روپے کے صوبائی ٹیکسز معاف کئے ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More