تبلیغی جماعت والوں کے ساتھ یہ ظلم نہ کریں : مولانا نعیم بٹ کی اپیل

ملک بھر میں لاک ڈاون کے باعث نقل و حرکت رکی ہوئی ہے جس کی وجہ سے تبلیغی جماعت کے افراد کو بھی مشکلات کا سامنا ہے.

مولانا نعیم بٹ نے کہاکہ تبلیغ کےلئےجانے والے نہیں جانتے تھے کہ ملک میں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاون ہوجائے گا اور ٹرانسپورٹس بند ہوجائیں گی. ہمارے جماعتی مساجد میں ٹھرے ہوئے ہیں نہ کہیں آسکتے نہ جاسکتے ہیں. نہ گھر ہیں قریب کے جائیں

مولانا نعیم بٹ نے کہا کہ مجھے خبریں مل رہی ہیں کہ سندھ ,پنجاب سمیت متعدد مقامات پر پولیس تبلیغی جماعت والوں کو پکڑ رہی ہے اور انہیں مارا پیٹا جارہاہے . انہوں بتایا کہ نوشہرہ ورکاں میں ایک جماعتی کو پکڑ کر تھانے لے جایا گیا تین روز تک اسے ایسے مارا گیا جیسے مجرم ہو وہ پیدل گھر فیصل آباد گیا اور بتایا کہ اس کے ساتھ کیا ظلم ہوا.

مولانا نعیم بٹ نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی جماعت کے افراد کو ہتھکڑیاں لگائی جارہی ہیں یہ ظلم ہے.

انہوں نے کہا کہ ہم امن کا پیغام دینے والے ہیں کبھی کسی کے خلاف کھڑے نہیں ہوئے اس لئے ہمیں مجبور نہیں کیا جائے کہ لاکھوں افراد کھڑے ہوجائیں.مولانا نعیم بٹ نے وزیراعظم عمران خان اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی کے خدارا اس ظلم کا نوٹس لیں ہمیں مجبور نہ کریں.

تبلیغی جماعت کے افراد کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کرونا لاک ڈاؤن کے بعد پیش آنے والی مشکلات بتا رہے ہیں

لاک ڈاون کے باوجود ملک میں تبلیغی جماعتوں کی سرگرمیاں جاری ہیں جس سے کرونا پھیلنے کا خدشہ ہے.حیدر آباد میں تبلیغی جماعت کے ساتھ مسجد میں موجود ایک چینی باشندے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی. جس کے بعد تبلیغی جماعت کے اراکین اور ان سے ملنے والے دوسو افراد کو مسجد میں ہی قرنطینہ کردیا گیا تھا.

    (4 posts)

    Your ignorance is amazing,you want to kill people by forcing corona in peoples homes and masjids. if you are bent on dying go to Kashmir,Palestine and Syria and fight against injustice. Don’t use ignorant people for your ignorant ideas. Read your Quran,see what it says about saving/preserving lives. Jahalat at its extreme

    Minister (4k + posts)

    Tableegee jammat should follow the Sunnah of the Prophet Muhammad pbuh that avoid entering the epidemic inflicted area and don’t leave the area already inflicted with epidemic. “practice is better than preaching”.

    (8 posts)

    بھائی ان عظیم لوگوں نے پاکستان کے کونے کونے میں وائرس پہنچا دیا اہے۔ کچھ اللہ سے ڈرو ار غریب مملک کے غریب پاکستانیوں پر رحم کرو۔

    (77 posts)

    بہت سے حضرات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور معلوم چلا کہ ایک بڑی تعداد دین سے تو لاتعلق ہے ہی، لیکن دنیاوی زندگی کی اونچ نیچ اور مشکلات کا بھی ادرا ک نہیں رکھتی، اے رب، مزید رحم و کرم اور رہنمائی فرما اور توفیق عطا فرما کہ ہم غور و فکر کرنے والوں میں شامل ہو سکیں

    (1 posts)

    مولانا صاحب نے پہلے تو بات مانی نہیں ۔ اب دھمکیاں لگا رھے کہ لاکھوں لوگ ہیں۔ یہ کر دیں گے ۔وہ ہو جائے گا۔ بیچاروں کو نہیں معلوم تھا ۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More