حکومت پنجاب نے اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو کھولنے اور بند کرنے کے اوقات کار تبدیل کردیے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے پنجاب میں موجود تمام اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو کھولنے اور بند کرنے کے اوقات کار کو تبدیل کرنے کے حوالے سے ایس او پی جاری کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے جاری کئے گئے ایس او پی میں پنجاب بھر میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو صبح نو سے لے کر شام پانچ بجے تک کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ وزیراعلی کے فیصلے کے مطابق پنجاب بھر کے تمام میڈیکل سٹورز اورفارمیسی کو اوقات کار سے استثنیٰ دیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو صبح نو سے لیکر شام 8 بجے تک اوپن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More