راولپنڈی :وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کا افتتاح کر دیا

راولپنڈی میں کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نے اسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا جائزہ لیا ، اس دوران  وزیراعظم کو اسپتال کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔۔

افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم نے کرونا کے خلاف جنگ لڑنے والے  طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا اور تحفظ کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اور قوم آپ کے ساتھ ہے۔۔ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کرونا کیخلاف جنگ کی فرنٹ لائن ہیں۔۔ ڈاکٹرز،طبی عملےکوتحفظ کایقین دلانا چاہتا ہوں۔۔

وزیراعظم نے کہا کہ وباکی وجہ سےپوری دنیا میں طبی آلات کی طلب میں اضافہ ہوا۔ چین نے مشکل وقت میں آلات کی فراہمی میں پاکستان کو ترجیح دی ۔ اور طبی امداد فراہم کی۔۔ پندرہ جنوری کوچین میں وباپھیلی،توہم نےتیاری شروع کردی۔۔

وبا سے محفوظ رہنےکیلئےتیاریاں بروقت شروع کی گئیں۔۔آئسولیشن سینٹرزمیں طبی عملےکوحفاظتی کٹس دی جارہی ہیں۔۔انہوں نے کہا کہ ستر کی دہائی تک سرکاری اسپتالوں کامعیاربہت اچھاتھا۔ وقت کے ساتھ اسپتالوں میں علاج کامعیارگرتا گیا

وزیراعظم نے خبردار کیا کہ کروناکی وباء نےابھی مزید پھیلنا ہے۔۔۔اللہ کاشکر ہےکہ یورپ کی طرح یہ وباء یہاں نہیں پھیلی۔۔دنیا بھرمیں ہیلتھ ورکرز پرکام کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔امریکا نےہیلتھ  ورکرزکیلئےویزےکھول دیئے ہیں۔۔۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More