وزیر اعلیٰ محمود خان کا کرونا سے متاثرہ ایس پی آپریشنز مردان وقار عظیم سے رابطہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا مردان میں کرونا وائرس سے متاثرہ ایس پی آپریشنز مردان وقار عظیم کھرل سے ٹیلیفونک رابطہ ۔۔ وقار عظیم کی خیریت دریافت کی

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ایس پی آپریشنز مردان وقار عظیم کھرل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، ان کی کی خیریت دریافت کی اور مکمل تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

ایس پی آپریشنز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ موجود صورتحال میں طبی عملے اور پولیس کا کردار قابل تحسین ہے، ہمیں اپ کے خدمات پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ ایس پی وقار عظیم کچھ روز قبل مردان کے علاقے منگا میں فرائض سرانجام دیتے ہوئے کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔ کرونا وائرس کے متعدد کیسز سامنے آنے کے بعد انکی نگرانی میں ہی مذکورہ علاقے کو سیل کردیا گیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں متاثرہ ايس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہیں، ان کے حوصلے بلند ہیں اور کرونا وائرس سے لڑکر يہ جنگ جيتنی ہے۔ میں نے منگا کے لوگوں سے ملاقات کے بعد احتیاطا ٹیسٹ کرایا کہ کہیں میری وجہ سے دوسروں کو بیماری نہ ہوجائے تو میرا ٹیسٹ مثبت آیا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More