راشن کی تلاش میں نکلے بزرگ نے خطیر رقم ملنے پر مالک تک پہنچا دی

راشن کی تلاش میں نکلے بزرگ نے خطیر رقم ملنے پر مالک تک پہنچا دی

لاک ڈاؤن کے باعث دیہاڑی دار مزدور مفت راشن کی تلاش میں گھر سے نکلا خطیر رقم ملنے پر اسے اپنے پاس رکھنے کے بجائےمالک تک پہنچا دی۔

سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ سے تعلق رکھنے والاعبدالحمید لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام نہ ہونے پر بچوں کیلئے مفت راشن کی تلاش میں گھر سے نکلا کہ اسے سڑک پر 2 لاکھ 70 ہزار روپے پڑے ہوئے ملے، بزرگ نے بجائے رقم اپنے پاس رکھنے یا گھر لے جانے کی ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئےاسسٹنٹ کمشنر تک پہنچا دی اور گزارش کی کہ رقم  اصل مالک تک پہنچادی جائے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے رقم اصل حقدار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی اور بزرگ کی جانب سے ایمانداری کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل اور اس کٹھن وقت میں بھی عبدالحمید نے اپنے ذاتی فائدے اور نفس پر قابو رکھتے ہوئےایمانداری کا مظاہرہ کیا جو کہ قابل ِ تحسین عمل ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More