احساس ایمرجنسی کیش پروگرام، وزیراعظم عمران خان کی درخواست مسترد

وزیراعظم کی احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا حصہ بننے کی درخواست مسترد۔۔وزیراعظم نے احساس کیش پروگرام کے تحت”ایس ایم ایس سروس ” کا جائزہ لیتے ہوئے تجربہ کے طور پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ڈالا تو یہ پیغام موصول ہوا کہ آپ سرکاری ملازم ہیں احساس ایمرجنسی پروگرام کا حصہ نہیں بن سکتے،

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے احساس کفالت پروگرام کی اہلیت جانچنے کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8171 پر بھیجا تو انہیں یہ جوابی میسج آیا ۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایس ایم ایس سروس کا کل باضابطہ اجراء کر دیا ہے۔ ایس ایم ایس سروس سے نادار افراد کی شناخت میں مدد ملے گی، 8171 پر ایس ایم ایس بھیجنے سے نقد رقم کے حصول کی فراہمی سے متعلق جواب موصول ہو جائے گا۔

احساس مہم کے ذریعے لوگ 8171 پر ایس ایم ایس بھیج کر اپنی اہلیت کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ ایس ایم ایس بھیجنے پر انہیں ایک جوابی ایس ایم ایس موصول ہو گا کہ وہ کس طرح رقم حاصل کر سکتے ہیں۔اگر وہ اہل ہیں اور ان کی ڈیٹا بیس میں نشاندہی نہیں ہو گی اور اس قسم کا پیغام آئے گا تو انہیں متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

    (2 posts)

    Assalam walekum sar main ek private driver hun Corona ki vajah se mujhe set ne naukari se nikal Diya hai please sar madad Karen mere bacche bhukhe Hain mere paas khane ko kuchh Nahin hai aur agar main bahar nikalta hun to lock down ki vajah se a Nahin nikal Sakta vajah se mujhe taake mar ke andar Ghar ki taraf kar diya jata hai lihaza aap meri madad Karen madad Karen aapka bahut bahut shukriya

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More