عالمی بینک نے داسو ڈیم کے لئے فنڈز جاری کر دئیے

پاکستان کیلئے ایک اور خوش خبری، عالمی بینک نے داسو ڈیم کے لئے فنڈز جاری کر دئیے

داسو ڈیم کے لئے 70 کروڑ ڈالر جاری، ڈیم کا پہلا مرحلہ 2023 میں مکمل ہوگا

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے داسو ڈیم کی تعمیر کے لیےپاکستان کو 70 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

داسو ڈیم کے پہلے فیز سے 21 سو میگا واٹ سستی بجلی حاصل ہو گی۔ داسو ڈیم خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہستان میں دریائے سندھ پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔

ڈیم کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 2023 میں مکمل ہونے کی توقع ہے جس سے 21سو میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 4 ارب 3 کروڑ ڈالر ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے 3 سینٹ فی یونٹ بجلی حاصل کی جائے گی جب کہ ابھی پاکستان میں اوسط بجلی کی لاگت 8 سینٹ ہے۔ اس منصوبے سے علاقے میں معاشی سرگرمیاں بھی تیز ہوں گی اور پاکستان کی تیل کا درآمدی بل بھی کم ہو گا۔

بینک کا مزید کہنا ہے کہ جلد ہی پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کوروناوائرس کے اثرات پر بات چیت کی جائے گی۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More