گورنر پنجاب کا بغیر پروٹوکول شہر کی سڑکوں پر گشت،لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا

تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور پنجاب میں لاک ڈاون کا جائزہ لینے کے لئے بغیر پروٹوکول چھوٹی گاڑی میں شہر کی سڑکوں پر نکل آئے۔ گورنر پنجاب نے لوگوں کے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے عمل کا مشاہدہ کیا۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سڑکوں پر گشت کے دوران مختلف دوکانوں کا دورہ بھی کیا جہاں لوگوں کی آمد و رفت کا جائزہ لیا اور دکانوں کے مالکان کو قانون پر عملدرآمد کرنے کے احکامات بھی دیے۔

گورنر پنجاب نے دوران گشت شہر کی مختلف شاہراہوں پر ڈبل سواری کرنے والوں کو نہ روکنے پر ٹریفک وارڈن کی سرزنش بھی کی اور ٹریفک وارڈن کو لوگوں کو قانون پر عملدرآمد کرنے کے احکامات دینے کا حکم دیا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More