راشن تقسیم کیوں کیا؟پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے غنڈوں نے سماجی کارکنوں کو لہو لہان کر دیا

راشن تقسیم کیوں کیا؟پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کے غنڈوں نے سماجی کارکنوں کو لہو لہان کر دیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے غنڈوں نے سندھ میں راشن تقسیم کرنے پر راشن تقسیم کرنے والے سماجی کارکنوں کو مار مار کر لہو لہان کر دیا۔ پی پی پی کے غنڈوں کی جانب سے تشدد کرتے ہوئے سماجی کارکنوں کو سگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی جبکہ غریبوں میں تقسیم کیا جانے والا سامان بھی ہتھیا لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیرسٹر حسان نیازی کی جانب سے پیغام شیئر کیا گیا جس میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبہ سندھ میں جاگیردارانہ نظام کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ ” سندھ میں ایک اور بااثر جاگیردار نے اپنا رنگ دکھاتے ہوئے غریب لوگوں اور بے روزگار مزدوروں میں امدادی سامان تقسیم کرنے والے سماجی کارکنوں کو مارا پیٹا اور ان کو لہو لہان کر دیا۔

بیرسٹر حسن نیازی کی جانب سے اپنے ٹویٹر پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کو بھی ٹیگ کیا کہ برائے مہربانی اپنے سماجی کارکنوں کو انصاف دلایا جائے اور ان کے ساتھ ہونے والے ظلم اور نقصان کی تلافی کی جائے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سرگرم سماجی کارکن اختر حسین جبار نے اپنی ٹیم پر ہوئے حملے کا احوال بتاتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ” شہداد کوٹ سندھ کے مقامی پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے میر نادر خان مگسی کے غنڈوں کی جانب سے اس وقت میری ٹیم پر حملہ کیا گیا جب وہ ڈیلی ویجز کمانے والے مزدوروں میں راشن تقسیم کر رہے تھے۔

انہوں نے لکھا کہ مقامی ایم پی اے میر نادر خان مگسی کے غنڈوں نے میرے سماجی کارکنوں اس کے حلقے کے لوگوں کی مدد کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے راشن تقسیم کرنے والے سوشل ویلفئیر ورکر لہو لہان ہو گئے۔ ایم پی اے کے غنڈوں کی جانب سے تقسیم کرنے والا امدادی سامان بھی ہتھیا لیا گیا اور میرے ورکرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں جو کہ جاگیردارانہ سوچ کی عکاسی ہے۔

سماجی کارکن نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے درخواست کی کہ اس مشکل ترین صورتحال میں مقامی ایم پی اے کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے پر اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے اور میرے سماجی کارکنوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

    MPA (869 posts)

    The food they have stolen from worker, now police should feed that MPA continuously until he apologized and distribute double quantity of food among poor people.

    Minister (4k + posts)

    These are the problems pf Pakistan.
    Neikii ko dbaa dya jata hey.
    Achey admi ko dewar k sath lgaya jata hy.
    This time when govt should establish its writ but they always protect the goons.

    (1 posts)

    Apna jo post lagae hai ye bilkul galat hai wo apni video ma ilzam lga rha ha ki mere darwaza ki bhar namalom log ake mujsa lare hain ye to sara sar jhut bol rha hai

    Senator (1k + posts)

    They wont let, Sind people to be benefited..they want them dependent and slaves of themselves only..no matter who has done this..the distribution effort must not stop, in fear of such attacks…there will be many more..Pakistan will fight back together, for our poor people..IA

    Chief Minister (7k + posts)

    Is it surprise? No matter what Geo, Jang and the media mafia tell us the PPP is a criminal enterprise. First, they murder the journalist and now this. When is the crooked family going to be locked up

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More