کنسٹرکشن انڈسٹری کا فروغ،وزیراعظم عمران خان کل بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ میں کل انشاءاللہ کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے بہت بڑے پیکیج کا اعلان کرونگا کیونکہ کنسٹرکشن انڈسٹری کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی ناگزیر ہے۔

عمران خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک میں صنعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ بزنس کمیونٹی کے تعاون کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دیکھ رہے ہیں کہ کونسی انڈسٹری کو ان حالات میں چلنے دینا چاہیے اور کس کو نہیں۔ جبکہ ملک میں لاک ڈاون کو دو ہفتے آگے بڑھایا گیا ہے۔

بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ایک طرف غربت ہے تو دوسری طرف کرونا وائرس ہے۔ ہم موجودہ وسائل کے ساتھ کرونا پر قابو پا لیں گے جبکہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاو دیگر ممالک کی نسبت کم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے احساس غربت پروگرام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے ایک کروڑ بیس لاکھ غریب عوام تک پہنچا جائے جن کا ہمارے پاس کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے۔ احساس غربت پروگرام کے ذریعے ان لوگوں کی مالی مدد کی جائے گی تاکہ ان کا معیار زندگی بہتر بنایا جا سکے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More