سبریمنیم سوامی کی مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی، وزیراعظم کا ردعمل

وزیراعظم نے کہا ہے کہ بی جے پی قیادت آر ایس ایس کے نظریے سے متاثر ہے، بی جے پی 21 ویں صدی میں 20 کروڑ مسلمانوں کیخلاف بول رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بی جے پی رہنما سبریمنیم سوامی کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہودیوں کیخلاف جیسے نازی بولتے تھے اب بی جے پی ایسے بات کر رہی ہے۔

اپنی اس ویڈیو میں بی جے پی رہنما سبرامنین سوامی مسلمانوں کیخلاف زہر اگل رہے ہیں اوراسلامی تعلیمات کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مسلمانوں کو بھارت کیلئے بڑا خطرہ قرار دے رہے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ متنازع بھارتی شہریت بل میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہم نے تو وعدے کے مطابق اپنا ایجنڈا پورا کیا۔ھارتی آئین کسی بھی صورت مسلمانوں کو مساویانہ حقوق نہیں دیتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے پر مودی کی ہندوتوا حکومت کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان بھارتی غیر قانونی اقدامات پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی دنیا کورونا سے لڑ رہی ہے اور بھارت کی بے جے پی ہندوتوا حکومت نسل پرست ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔

    Senator (2k + posts)

    پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنما کب اس انسانیت سوز بیان کی مذمت کریں گے اور دنیا بھر کے سفارت کاروں کو بی جے پی حکومت کے خلاف خط لکھیں گے پاکستان کی عوام ان اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے ردعمل کا انتظار کریں گے

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More