انسانیت کی خدمت شو بازی کےبجائے عمل سے ہوتی ہے،عثمان بزدار

 

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت عمل سے ہوتی ہے شوبازی سے نہیں۔

زکوۃ کے مستحق افراد میں امداد تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم نے دعوے نہیں کیے بلکہ عملی اقدامات کیے ہیں ، اور اسی سے عوام کو ریلیف دیا ہے، دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے عمل کرنا ہوتا ہے شوبازی سے یہ کام نہیں ہوتا، چیف منسٹر انصاف پروگرام کیلئے 10 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب انصاف پروگرام کے تحت مستحق افراد کی مالی معاونت شروع کردی گئی جس کے تحت حکومت کی جانب سے تقریبا پونے دو لاکھ زکوۃ کے مستحق افراد میں ایک ارب 46 کروڑ سے زائد کی رقم ان کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی گئی۔

وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت مزید 25 لاکھ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کریں گے، اس پروگرام سےروزانہ کمائی کرنے والے طبقے کو ریلیف ملے گا، پنجاب کی تاریخ میں اس سے شفاف اور تیز ترین مالی معاونت کا کوئی پروگرام نہیں آیا۔

ٹویٹر میں اپنے پیغام میں وزیراعلی کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا بنیادی مقصد ایسے شعبوں کی سرگرمیاں بحال کرنا ہے۔ جہاں زیادہ لوگ اکھٹے نہیں ہوتے اور لوگوں تک جلد از جلد رقم پہنچ سکتی ہے، پنجاب حکومت کورونا ہیلتھ ایمرجنسی کے دوران حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ اپنے شہریوں کو معاشی مدد فراہم کی بھی بھرپور کوشش کررہی ہے،

وزیراعظم نے دیہاڑی دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے تعمیراتی شعبے کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسی مقصد کیلئے ہم نے پی آر اے ٹیکس بھی ختم کردیا ہے جبکہ ٹوکن ٹیکس 6 فیصد سے کم کر کے2 فیصد کردیا ہے، جس سے اس سیکٹر کو براہ راست 10 ارب کا فائدہ ہوگا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More