جمائما کا پاکستانیوں کے لیے پیار اور سلام کا پیغام

 

کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا ایک دوسرے سے کٹ کر رہ گئی ہے ایسے میں سوشل میڈیا اپنے پیاروں سے رابطے میں رہنے کا بہترین ذریعہ ہے . جولوگ ایک دوسرے سے مل نہیں سکتے وہ سوشل میڈیا پر محبت کا اظہار کررہے ہیں کیونکہ کرونا سے بچنا ہے تو سماجی دوری ضروری ہے.

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی ٹوئٹر کا استعمال کیا اور اپنے پیغام میں تمام پاکستانیوں کے لیےکرونا کیخلاف لڑنے کیلئے حوصلہ بڑھایا اور محبت کا اظہار کیا اور محبت بھرا سلام بھی بھیجا.

انہوں نے پاکستانیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا کہ کرونا کی وجہ سے برطانیہ کے موجودہ حالات خراب ہیں اور برطانوی شہریوں کیلئے کافی سخت ہیں تو پاکستانیوں کیلئے تو یہ وقت زیادہ مشکل ہوگا.پاکستان میں تو حالات اور بھی زیادہ سنگین ہوں گے۔

جائما نے ٹوئٹ کیا کہ میں یہی سوچ رہی ہوں کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں میرے پاکستان میں رہنے والے دوست کیا کررہے ہونگے.

جمائما  اور عمران خان کے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ رہتے ہیں.

برطانیہ میں بھی کرونا کی وجہ سے تین ہزار چھ سو پانچ ہلاک اور اڑتیس ہزار ایک سو اڑسٹھ متاثر ہوچکے ہیں.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More