کوئٹہ میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز پر پولیس کا لاٹھی چارج

 

طبی آلات اور حفاظتی کٹس کی عدم فراہمی، ینگ ڈاکٹرز کا کوئٹہ میں احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

کئی ینگ ڈاکٹرز گرفتار، مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا ڈاکٹرز کا اعلان

تفصیلات کے مطابق کرونا جیسی مہلک وبا کے ہوتے ہوئے بھی بلوچستان حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی، مجبوراً ینگ ڈاکٹرز کو احتجاج کرنا پڑ گیا مگر حکومت نے اس احتجاج پر بھی لاٹھی چارج کر دیا۔

کوئٹہ: پولیس کی جانب سے ینگ ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج

کوئٹہ: پولیس کی جانب سے ینگ ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج

Posted by 92 News HD Plus on Monday, April 6, 2020

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا کہنا ہے کہ کرونا سے لڑنے کے لئے حکومت کی طرف سے انہیں کسی قسم کی حفاظتی کٹس اور دیگر آلات فراہم نہیں کئے گئے۔

آج صبح جب ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف حکومتی بے حسی کے خلاف احتجاج اور دھرنے کے لئے جمع ہوئے تو پولیس کی بھاری نفری نے لاٹھی چارج شروع کر دیا اور درجنوں ڈاکٹرز کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ حفاظتی کٹس کی فراہمی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More