پاک فضایئہ کی تعریف کیوں کرتا ہوں؟معروف تجزیہ نگار ایلن وارنس کاانڈین ٹرولزکو جواب

معروف تجزیہ نگار ایلن وارنس پاک فضایئہ کی تعریف کیوں کرتے ہیں، بھارتی سوشل میڈیا صارفین کو جواب

ایلن وارنس ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ مصنف ہیں جو دفاعی موضوعات پر لکھتے ہیں، انہوں نے 60 سے زائد ممالک میں سفر کرکے ان ممالک کی دفاعی طاقت، پیداوار اور دنیا بھر میں دفاع کے جدید فضائی نظام پر بہت سے آرٹیکلز لکھے ہیں ، خصوصا ََ جنگی طیاروں، ریڈارز اورایئر فورس کے زیر استعمال سازو سامان پر تحقیق کرنا ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔

ایلن وارنس 2001 سے پاک فضائیہ سے وابستہ ہیں ، پاک فضائیہ کے ہر پروجیکٹ اور ہر کامیابی پر لکھتے ہیں اور انہیں دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں، یہ ایک صحافی، رائٹر اورملٹری ایوی ایشن کے کنسلٹنٹ بھی ہیں جو دنیا بھر میں اپنی خدمات ایئر فورسز کومہیا کرتے رہتے ہیں۔


کچھ عرصہ قبل کچھ بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے خلاف تنقید کی گئی اور انہیں پاکستان کا خریدا ہواصحافی کہہ کر ان کے خلاف ٹرینڈز چلائے گئے، ایل وارنس جب بھی پاکستان ایئر فورس کے کسی پروجیکٹ کی خصوصیات یا جنگی جہاز میں بیٹھنے سے متعلق اپنا تجربہ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے تو بھارت کی ایک خاص لابی کی جانب سے ان پر تنقید شروع ہوجاتی اور تنقید کی کوئی ٹھوس وجہ بھی نہیں دی جاتی تھی بس ان پر پاکستان فضائیہ کی تعریف پر ٹھیک ٹھاک جملے کسے جاتے اور الزامات کی بوچھاڑ کی جاتی ۔


یہ سلسلہ جب تھمنے میں نہ آیا تو ایلن وارنس نے اس کا جواب دینے کا فیصلہ کیا اور ایک مختصر ٹویٹ میں ان تمام تنقید کرنے والوں کا منہ بند کروادیا، ایلن وارنس نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ” یہ بھارت کے تنقید کرنے والوں کے ریکارڈ کی درستگی کیلئے ہے ، پاک فضائیہ کے ساتھ میں 2001 سے منسلک ہوں اور میں نے کبھی بھی ایک دھیلا بھی وصول نہیں کیا، میں یہ صرف اس لیے کرتا ہوں کیونکہ پاک فضائیہ ایک دلچسپ، جدید ایئر فورس ہے، جنہوں نے اکیلے اور دوسرے ملکوں کے اشتراک سے بہترین جنگی جہاز تیار کیے ہیں، اور اب ان کی کثیر تعداد میں پروڈکشن بھی شروع کررہی ہے”

اس جواب کے بعد بھی ان پر بھارتی صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے لیکن انہوں نے اپنے اوپر لگنے والے الزام کا صاف الفاظ میں جواب دیدیا کہ وہ نہ تو پاک فضائیہ کے ملازم ہیں اور نہ ہی ان سےپیسے لیتے ہیں۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More