پنجاب کی کرونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت 3ہزار ہو چکی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا

• 14 مارچ کو ہماری ٹیسٹ کرنے کی گنجائش 1400 روزانہ تھی جو آج الحمدللہ بڑھ کر 3000 روزانہ ہوچکی ہے

•انشاء اللہ اگلے دو ہفتوں کے دوران ہماری ٹیسٹ کرنے کی گنجائش 5000 روزانہ تک پہنچ جائے گی

• بہاولپور،ڈیرہ غازیخان، لاہور،ملتان،فیصل آباد، راولپنڈی،گجرانوالہ، گجرات،کھاریاں بھی ایسی لیبز اپ گریڈ ہورہی ہیں جن کے لئے 62 کروڑ روپے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ریلیز کردئیے ہیں۔

•آج شام تک انشاء اللہ گوجرانولہ میں 300 بیڈز گجرات میں 400 ، منڈی بہاوالدین 300، سیالکوٹ 200 اور جہلم میں 250 بیڈز کے فیلڈ ہسپتال کام شروع کر دیں گے۔

• وفاقی حکومت کے احساس پروگرام سے الحاق کرکے انصاف امداد حاصل کرنے والے خاندانوں کی تعداد 18 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ خاندان کردی ہے

• انصاف امداد کی رقم 4 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کردی ہے۔

•انصاف امداد پروگرام میں اس وقت تک ڈیڑھ کروڑ افراد اپلائی کر چکے ہیں۔

•ایمرجنسی صورتحال کی وجہ سے لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی

• پرائیویٹ سکولز دو ماہ کی الگ الگ فیس وصول کریں گے اس کے علاوہ اساتذہ یا کسی عملے کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More