پنجاب حکومت نے جراثیم کش اسپرے والی خصوصی گاڑیاں ’دی مسٹ کوئین‘ تیار کرلیں

لاہور: جراثیم کش اسپرے کرنے والی خصوصی گاڑی ’دی مسٹ کوئین‘ میدان میں آگئی ہے۔ وزیراعلیٰ آفس میں ’دی مسٹ کوئین‘ کے ذریعے جراثیم کش اسپرے کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ بلدیات پنجاب نے اپنے وسائل سے اسپرے کے لیے یہ خصوصی گاڑی تیار کی ہے، جراثیم کش سپرے کے لیے گاڑی کی تیاری پر صرف پونے 2 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بڑی شاہراہوں اور مارکیٹوں میں جراثیم کش سپرے کیا جائے گا،۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پرہجوم علاقوں میں سپرے کیلئے8 ” دی مسٹ کوئین“ گاڑیاں تیار کی ہیں، دی مسٹ کوئین“ گاڑیاں 455 لوکل گورنمنٹس کو فراہم کی جائیں گی، ایل ڈبلیو ایم سی اور ریسکیو 1122 کےاشتراک سےسپرےکیا جار ہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اسپرے سمیت دیگر اقدامات جاری رہیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں،

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More