کرونا بحران : پنجاب پولیس راشن کا سامان لے کے غریب لوگوں کے گھر پہنچ گئی
کرونا ریلیف فنڈ، مستحق افراد کی مدد کے لئے پنجاب پولیس بھی میدان عمل میں آگئی ، پنجاب پولیس نے اپنی جیب سے ساڑھے سات کروڑ روپے کے امدادی راشن پیک تقسیم کئے
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں ایک طرف کاروبار بند ہیں روزگار کے مواقعے ناپید ہیں ایسے میں پنجاب پولیس نے فرائض منصبی ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی جیب سے مستحق افراد کی مدد کرنا شروع کر دی ہے۔
پنجاب پولیس بھی کورونا وائرس سے متاثر شہریوں کی مدد کیلئے سامنے آگئی#92NewsHDPlus #BreakingNews #Lahore #coronavirus #police pic.twitter.com/kAo8mpUCgG
— 92 News HD Plus (@92newschannel) April 7, 2020
میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں رقم دینے کے علاوہ اپنی جیب سے قریب ساڑھے سات کروڑ روپے جمع کر کے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے۔
راشن کی تقسیم کے عمل کا جائزہ مقامی ڈی ایس پی اور ایس پی لیں گے اور شفاف طریقے سے مستحق افراد تک راشن پہنچایا جائے گا۔