پی آئی اے پائلٹ کا کینیڈا جانیوالا طیارہ اڑانے سے انکار

پی آئی اے پائلٹ کا کینیڈا جانیوالا طیارہ اڑانے سے انکار ۔۔ کینیڈا کیلئے جانیوالے 100 سے زائد مسافر اپنی فیملی کیساتھ کئی گھنٹوں سے منتظر

تفصیلات کےمطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز pk783 نے آج صبح ساڑھے 10 بجے لاہور سے ٹورنٹو کے لئے روانہ ہونا تھا لیکن عین وقت پر طیارے کے پائلٹ طیارہ اڑانے سے سے انکار کر رہا ہے ۔کینیڈا کیلئے جانیوالے سینکڑوں مسافر صبح 7 بجے سے اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ کئی گھنٹوں سے فلائٹ اڑنے کے انتظار میں ہیں اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔

پی آئی اے حکام مسافروں کو بتارہے ہیں کہ وہ ایک اور پائلٹ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پی آئی اے پائلٹس کے طیارہ اڑانے سے انکار کی مختلف وجوہات بتائی جارہی ہیں، کبھی وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے سامان کی کمی کو جواز بنارہے ہیں تو کبھی تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کو جبکہ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جہازوں میں سپرے بھی کئے جارہے ہیں اور پائلٹس اور مسافروں کو ماسک، حفاظتی لباس سمیت کرونا سے بچاؤ کا سامان بھی دیا جارہا ہے۔

    Chief Minister (14k + posts)

    اس کا اور اس جیسوں کا نام ایک لسٹ میں ڈالتے جاؤ اور جب پی ایئ اے کا خرچہ کم کرنا ہوں ان کو باری باری نکا لتے جاؤ

    .

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More