پاک فوج کا وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھارتی ادویات سمیت آلات برآمد

 

پاک فوج کا وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھارتی ادویات سمیت آلات برآمد ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 7 دہشت گرد ہلاک۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے شمالی وزیرستان اور مہند کے علاقوں میں کامیاب آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک، جب کہ ان کے قبضے سے دہشتگردی کا سامان برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھارتی کمپنیوں کی تیار شدہ ادویات اور انتہاء پسندی سے متعلق مواد، بارودی سرنگیں اور نائٹ ویژن آلات بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر سیکیورٹٰ فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ مستند خفیہ معلومات کی بنیاد پر ضلع شمالی وزیرستان کے گاؤں ادل خیل میں بھی آپریشن کیا گیا۔

ادل خیل گاؤں میں چار دہشت گردوں کو مار گرایا گیا، جب کہ بڑی تعداد میں اسلحہ، گولا بارود برآمد کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More