پیمرا کا برطانوی وزیراعظم کی موت کی جھوٹی خبر نشر کرنے پر ڈان نیوز کو نوٹس

پیمرا نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی موت کی جھوٹی خبر نشر کرنے کا نوٹس لے لیا۔۔ ڈان نیوز کو نوٹس جاری

تفصیلات کے مطابق پیمرا نے ڈان نیوز کو برطانوی وزیرِ اعظم سے متعلق جھوٹی خبر نشر کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا اور سات دن میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ کل ڈان نیوز نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے انتقال کی خبر چلادی تھی۔ ڈان نیوز نے اپنی خبر میں حوالہ بی بی سی سے منسوب ایک جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا دیا تھا۔

ڈان نیوز کی اس خبر پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا، ڈان نیوز پر طنز کے تیر چلائے اور پیمرا سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کی طبعیت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ وزیر اعظم بورس جانسن کی حالت سنبھل گئی ہے ۔

برطانوی وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اب سادہ آکسیجن کی مدد سے بحال ہو رہے ہیں اور بغیر کسی سپورٹ کے سانس لے سکتے ہیں۔ اب انہیں مشینی اور مصنوعی سانس کی ضرورت نہیں رہی اور ان کا نظام تنفس بہتر ہے۔ وزیر اعظم میں نمونیا کی تشخیص نہیں ہوئی۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More