عاطف اسلم کی اذان سن کر غیر مسلم مداح نےمسلمان ہونے کی خواہش کا اظہار کر دیا

عاطف اسلم کی آواز میں اذان نے دنیا بھر میں لوگوں پر ایک سحر طاری کردیا ہے، مسلمانوں پر توویسے ہی اتنی پر سوز آواز میں دی گئی اذان سے رقت طاری ہوجاتی ہے لیکن عاطف ایک بین الااقوامی شہرت یافتہ گلوکار ہیں اس لیے ان کی آواز میں اذان دنیا بھر میں ان کے مداحوں نے سنی جس میں سے بڑی تعداد پڑوسی ملک ہندوستان سے غیر مسلموں کی ہے۔

ایسے ہی ایک ہندو مداح پر عاطف کی آواز میں اذان نے اتنا گہرا اثر چھوڑا کہ انہوں نے مسلمان ہونے کی خواہش کا اظہار کردیا،انکیت پراجاتی نامی ایک ہندو نے اذان پر سن کر کہا کہ میں ایک ہندو ہوں لیکن مجھے دین ِ اسلام بے حد پسند ہے اور میں اس مذہب کو اختیار کرنا چاہتا ہوں، جس پر لوگوں نے ان کے پیغام کو سراہتے ہوئے انہیں قرآن پاک کو کھلے ذہن کے ساتھ پڑھنے اور سمجھنے کا مشورہ دیا۔

عاطف اسلم کی آواز میں اذان سن کر ہندو کی مسلمان ہونے کی خواہش
اسی طرح ایک اور شخص نے لکھا کہ عاطف کی پوری زندگی کا کام ایک طرف اور یہ اذان ایک طرف ، ماشااللہ،

عاطف اسلم کی آواز میں اذان سن کر ہندو کی مسلمان ہونے کی خواہش

ایک اور غیر مسلم صارف نے لکھا کہ مجھے اذان کے الفاظ سمجھ نہیں آتے لیکن عاطف اسلم کی آواز نے میرے دل کو چھو لیا، میرے گھر کے قریب مسجد ہے جہاں میں نے کئی بار اذان سنی ہےلیکن ایسی روحانی آواز میں اذان کبھی نہیں سنی۔

عاطف اسلم کی آواز میں اذان سن کر ہندو کی مسلمان ہونے کی خواہش

ایک اور غیر مسلم شخص تنوجا پروین نے لکھا اس اذان کیلئے ایک ہی خوبصورت لفظ ہے میرے لیے،’ماشااللہ’

عاطف اسلم کی آواز میں اذان سن کر ہندو کی مسلمان ہونے کی خواہش
کورونا وائرس کے دنیا بھر پر عذاب سے بچنے کیلئے پاکستان بھر میں مساجد میں مختلف اوقات میں اذانوں کا سلسلہ جاری ہے عاطف اسلم نے بھی اس بحران میں اذان دی اور اسے کے ساتھ یوٹیوب پر اذان کے الفاظ کو انگریزی زبان میں لکھ کر پوسٹ بھی کیا تاکہ جس کو عربی میں اذان کا مطلب سمجھ نہ آسکے اس کو سمجھنے میں آسانی ہو، اس اذان کو یوٹیوب پرصرف 4 دنوں میں اب تک مختلف چینلز پر 6 لاکھ سے زائد بار سنا جاچکا ہے، اور لوگوں کی جانب سے اس کو سراہنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More