مودی کورونا کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، عمران خان

مودی کورونا وائرس کی آڑ میں معصوم کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔متنازع علاقے میں جغرافیائی تبدیلیاں جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ مودی کورونا کی آڑ میں ہندوتوا نظریئے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ کورونا وباء کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ آر ایس ایس کے ہندوتوا سوچ پر عمل پیرا ہے، ہندتوا نظریہ کے تحت بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ متنازعہ علاقے میں جغرافیائی تبدیلیاں کر رہی ہے جو کہ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ جموں و کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے چکی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم، جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >