سندھ کی تاریخ میں گندم کی چوری کی سب سے بڑی واردات

سندھ کی تاریخ میں سرکاری گندم کی سب سے بڑی چوری کا انکشاف۔

سرکاری گوداموں سے ایک لاکھ 68 ہزار میٹرک ٹن گندم چوری ہو گئی کسی کو کانوں کان خبر نا ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کی تاریخ میں سرکاری گندم پر سب سے بڑا ڈاکہ پڑ گیا کسی کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق چوری ہونے والی گندم 1 لاکھ 68 ہزار ٹن ہے اور گندم کی مالیت سات ارب روپے سے زیادہ ہے۔

محکمہ خوراک نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ کی تفتیش کے لئے چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا گیا ہے۔ معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد چیف سیکرٹری نے انکوائری اینٹی کرپشن کو سونپ دی ہے۔

حیران کن امر یہ ہے کہ یہ ساری گندم سرکاری گوداموں سے چوری ہوئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >