پنجاب پولیس میں پہلی بار خواجہ سرا کی بھرتی

پاکستان میں پہلی بار ضلع راولپنڈی میں خواجہ سرا کو پولیس میں بھرتی کر لیا گیا ہے جو آئندہ کچھ روز میں اپنے فرائض کی ذمہ داری سنبھال لیں گی۔نئی بھرتی ہونے والی اہلکارکا نام ریم شریف بتایا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ریم شریف کو تمام قانونی تقاضوں پر پورا اترنے کے بعد بھرتی کیا گیا ہے اورریم شریف کو راولپنڈی میں واقع خواتین کے پولیس اسٹیشن میں تعینات کیا جائے گا۔ہیڈکوارٹر کے مطابق ریم شریف کو خواجہ سراؤں کے مسائل کے حل سے متعلق خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

راولپنڈی ویمن پولیس اسٹیشن میں خواجہ سراؤں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی ڈیسک بھی بنایا گیا ہے۔ریم شریف کو خواتین پولیس اہلکاروں والی وردی ہی زیب تن کرنا ہوگی۔پولیس حکام کے مطابق ڈیسک پر اپنے فرائض اداکرنے والے ملازموں کوچودھویں سکیل کے مطابق تنخواہ دی جاتی ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق ریم شریف ٹرانس جینڈرز کے حقوق کے لیے بڑے سرگرم رہے ہیں۔ ضلعی رابطہ آفس کے مطابق راولپنڈی میں اس وقت خواجہ سراؤں کی تعدادتین ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >