سپریم کورٹ نے "نیو نیوز” کی بندش سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

سپریم کورٹ نے نیو نیوز کی بندش سے متعلق پیمرا کا نوٹیفکیشن اوراسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔سپریم کورٹ میں پیمرا قوانین پر سوالات اٹھانے پر کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں منتقل کر دیاگیا۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

پیمرا(پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) نے نیو نیوز کو اپنے لائسنس کے مطابق انٹرٹینمنٹ کا مواد چلانے اور خبروں کے مواد کی نشریات روکتے ہوتے چینل کی بندش کا نوٹس جاری کیا تھا،

تاہم کیس پہلے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت رہا جس کے بعد پیمرا نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نیو نیوز کو اپنی نشریات روکنے کا حکم دیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >