آفریدی اگر الیکشن لڑے بغیرِ وزیراعظم بنے تو قبول نہیں کریں گے: شاہد خاقان عباسی

شاہد آفریدی فرسٹ کلاس کرکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں مختلف مواقع پر ان کی طرف سے بیانات بھی سامنے آتے رہتے ہیں حال ہی میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف کورونا وائرس پھیلا ہوا ہے جب کہ دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مذہب کے نام پر سیاست کر رہے ہیں

ان کو اس جہاں اور آخرت میں بھی مظالم کا جواب دینا ہوگا۔ایک اور موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر وہ وزیراعظم پاکستان بنے تو وہ پاکستان سے کرپشن ختم کردیں گے۔

شاہدآفریدی کے ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین تجسس کا شکار ہیں کہ کیا شاہد آفریدی سیاست کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟جس پر سیاستدان بھی بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کوئی بھی وزیراعظم بن سکتا ہے ہر کسی کو سیاست کا حق ہے انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہو گیا کہ کرکٹر ناکام سیاست دان ہوتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر شاہد آفریدی سیاست میں آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں اور الیکشن لڑیں اور جیتیں کیونکہ الیکشن جیتنے کے بغیر اگر کسی طریقے سے وہ وزیراعظم بنے تو ان کو قبول نہیں کیا جائےگا۔

اس سے قبل شاہد آفریدی اپنی کتاب گیم چینجر میں بھی عمران خان کی صلاحیتوں اور احتساب کے عمل کی تعریف تو کی تھی مگر ساتھ ہی یہ سوال بھی کیا تھا کہ کیا عمران خان کی اپنی پارٹی صاف ہے؟شاہدآفریدی نے یہ بھی لکھا تھا کہ اگر اپنا گھر صاف نہ ہوتو کسی دوسرے پر چیخنا فائدہ مند نہیں ہوتا۔

  • Sorry typo in comment above. But it’s psyop. So people are discussing now either should she should expose IK being her ex or not. No one questioning authenticity..

    کار دھلوانے جاتا تھا تو سروس سٹیشن کا کاریگر پوچھتا تھا کہ نیچے گندہ تیل مارنا ہے یا صاف؟ زنگ دور کرنے کیلئے. تو میراجواب ہوتا تھا زنگ  سے بچانا ہے تو استعمال شدہ سستا تیل مار دو. آپکو چوائس ہی نہیں دی جاتی کے تیل مارنا ہے کہ نہیں. کچھ وقت لگا انکی ذہانت کو جاننے میں. اب وقار اور ریحام بھی وہی کام کر رہے ہیں. تیل صاف مارنا ہے یا گندہ


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >